لیبیا: مسلح گروہوں میں تصادم سات ہلاک

لییبا کے شہر زاویہ میں قذافی مخالف جنگجوؤں کے مابین کئی روز سے جاری جھڑپوں میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیبیا میں بی بی سی کی نامہ نگار کیرن ایلن کے مطابق مخالف گروہ اس علاقے پر قبضے کے لیے لڑ رہے ہیں جو پہلے کرنل قذافی کے حامیوں کے قبضے میں تھا۔

لیبیا کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ لڑائی ختم کرا دی گئی ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں ان خدشات کو تقویت دیتی ہیں کہ کرنل قذافی کےاقتدار کے خاتمے کے بعد کیا لیبیا ایک مستحکم ملک رہ سکے گا۔