لویہ جرگہ: کابل میں سخت سکیورٹی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کو لویہ جرگہ منعقد ہو رہا ہے اور اس موقع پر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

طالبان نے اس جرگے پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے اور دو دن قبل انہوں نے جرگے کے موقع پر سکیورٹی کے لیے حکومتی منصوبہ حاصل کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ اس جرگے میں شرکت کرنے والا ہر فرد ان کا ہدف ہوگا۔

اس جرگے میں افغانستان کے مختلف علاقوں سے دو ہزار مندوبین شریک ہوں گے اور اس کے ایجنڈے میں دو اہم نکات یعنی شدت پسندوں سے مصالحت اور مستقبل میں افغانستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کا تعین شامل ہیں۔