جگر میں خلیوں کی کامیاب پیوند کاری

برطانیہ میں ڈاکٹروں نے جگر کی مکمل خرابی کے ایک مریض بچے کے جگر میں نئے خلیوں کی پیوند کاری کر کے اس کی زندگی بچا لی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جگر کی پیوند کاری کے بغیر ناکارہ جگر کو دوبارہ کارآمد بنانے کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے۔

اس آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے بچے کے جگر میں میں صحت مند جگر سے حاصل کیے گئے خلیوں کو بچے کے پیٹ میں انجکشن کے ذریعے داخل کیا جنہوں نے فوری طور پر پروٹین اور دیگر ضروری مادے پیدا کرنے شروع کر دیے اس طرح یہ خلیے فوری طور پر ایک عارضی جگر کا کام کرنے لگے۔

ڈاکٹروں کے مطابق دو ہفتے کے دوران بچے کے جگر نے بھی کام کرنا شروع کر دیا جو اس سے پہلے ناکارہ ہو چکا تھا۔