اوباما:’ قتل کی کوشش‘ کا مقدمہ درج

امریکی صدر براک اباما کو ’شیطان‘ اور’مخالفِ عیسیٰ|‘ قرار دینے والے آسکر آورٹیگا پر صدر کو قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اکیس سالہ آسکر اورٹیگا پر الزام ہے کہ اس نے صدر اوباما کو قتل کرنے کی غرض سے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کی تھی۔ صدر براک اوباما اور ان کے خاندان کا کوئی فرد اس وقت واشنگٹن میں موجود نہیں تھا۔ اس فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

آسکر آورٹیگا کو جمعہ کو پٹسبرگ میں وفاقی عدالت میں پیش کر کے ان پر باضابطہ الزام عائد کیاگیا۔ عدالت نے اورٹیگا کو پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔اگر آسکر آورٹیگا پر عائد الزام ثابت ہوگیا تو انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔