جنگی جرائم: تحقیقاتی رپورٹ صدر کو پیش

سری لنکا میں تمل علیحدگی پسندوں کے ساتھ خانہ جنگی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے قائم کیے جانے والے کمیشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ صدر مہندا راجاپکسے کو پیش کردی ہے۔

عالمی دباؤ کے نتیجے میں تحقیقاتی کمیشن سری لنکا کی حکومت نے گزشتہ برس قائم کیا تھا۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے کمیشن پر الزام لگایا ہے کہ اس نے تحقیقات کے دوران عالمی تقاضوں کو پورا نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کو اب تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا ہے تاہم توقع ہے کہ یہ رپورٹ سری لنکا کی پارلیمان کے سامنے دسمبر کے مہینے میں پیش کی جائے گی۔