خواجہ سراؤں کے اجلاس میں آگ، تیرہ ہلاک

بھارتی دارالحکومت دہلی میں خواجہ سراؤں کے قومی کنونشن میں آگ لگنے سے کم سے کم تیرہ خواجہ سرا ہلاک ہوگئے ہیں۔

کنونشن سینٹر میں ایک ہزار سے زیادہ خواجہ سرا جمع تھے جب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ میں تیس سے زیادہ خواجہ سرا زخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ ہے۔