ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانے پر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن تھانے پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سرکاری چینل پی ٹی وی کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکے بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے دوران تھانے کے ایس ایچ او کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھ پولیس نے فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے جبکہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔