میکسیکو: گاڑیوں سے بیس لاشیں برآمد

میکسیکو میں حکام کو جنوبی شہر گوڈالجارا میں تین مختلف گاڑیوں سے بیس سے زیادہ لاشیں ملی ہیں۔

ان میں سے کچھ افراد کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے تھے اور انہیں گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا تھا۔

ان کے پاس سے ایک پیغام بھی ملا ہے جو ایک منشیات کے گروہ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ سولہ سوختہ لاشیں ملنے کے بعد پییش آیا ہے۔ ان افراد کو کولیاکان شہر میں جلادیا گیا تھا۔