’چیئرمین اوگرا کی تقرری غیر قانونی‘

سپریم کورٹ نے تیل اور گیس کے انتظامی ادارے اوگرا کے چیئرمین توقیر صادق کی تقرری کالعدم قرار دے دی ہے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ توقیر صادق کی تقرری قانون کے مطابق نہیں کی گئی لہذٰا ان کے عہدے کوخالی تصور کیا جائے۔

عدالت نے توقیر صادق سے تمام مراعات اور تنخواہ کی مد میں ادا کی گئی رقم بھی واپس لینے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین اوگرا کی تقرری کے خلاف جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کے بعد چودہ اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔