’پولیس اور رینجرز تیار ہیں‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرِ داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز تیار ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتی و سٹریٹ کرائم سے متعلق اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بینک ڈکیتی پر قابو پایا جائے گا۔

منظور وسان نے بتایا کہ اس سال کراچی میں ڈکیتی کی سولہ وارداتیں ہوئیں۔