’کمال جنزوری مصر کے نئے وزیراعظم مقرر‘

مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمران فوجی کونسل نے سابق وزیراعظم کمال گنزوری کو ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے منتخب کیا ہے۔

فوجی حکمرانوں کی جانب سے بنائی جانے والی عوامی نمائندوں پر مشتمل کابینہ نے ہفتۂ رواں کے آغاز پر قاہرہ اور دیگر شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفٰی دے دیا تھا۔

کمال گنزوری سنہ انیس سو چھیانوے سے انیس سو ننانوے تک معزول صدر حسنی مبارک کے دور میں وزیراعظم رہ چکے ہیں اور قاہرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کمال گنزوری نے جمعرات کو فوجی حکمران کونسل سے بات چیت کی تھی۔

ادھر قاہرہ کے تحریر سکوائر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن جمعہ کو نئے مظاہروں کی اپیل کی گئی ہے۔فوجی حکمران کونسل کا یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔