قاہرہ: تازہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے التحریر سکوائر میں ہوئی تازہ جھڑپوں میں کم سے کم ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ہزاروں مطاہرین شہر کے مرکزی چوک پر قبضہ کرنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں تاکہ وہ فوجی حکومت کی جانب سے نئے نامزد وزیرِ اعظم الجنزوری کو وہاں آنے سے روک سکیں۔

مظاہرین فوجی حکومت کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ بعض مظاہرین نے الجنزوری کی نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔