ٹوگو: بس حادثے میں چھ فٹبالر ہلاک

افریقی ملک ٹوگو میں حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ایک حادثے میں کم از کم چھ معروف فٹبالر ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فٹبالر کو لیجانے والے بس الٹ کر ایک پہاڑی نالے میں گر گئی اس میں آگ لگ گئی۔

بس میں شوٹنگ سٹار کے فٹبالر سوار تھے اور یہ حادثہ دارالحکومت لوم سے شمال کی جانب کوئی ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

اس واقعے میں تیرہ کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

اس سے پہلے انگولا میں ٹوگو کے قومی فٹبال سکواڈ کی بس پر باغیوں کے حملے میں اس کے تین ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔