مراکش: انتخابات میں اسلام پسندوں کی فتح

مراکش میں حکام کے مطابق اعتدال پسند اسلامی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (پی جے ڈی) نے پارلیمانی انتخابات جیت لیے ہیں۔

مراکش کے وزیرِ داخلہ نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتخابی نتائج کے مطابق پی جے ڈی نے تین سو پچانوے کے پارلیمان میں اسّی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

نتائج کے مطابق پی جے ڈی انتخابات میں اکثریتی پارٹی بن جائے گی اور اسے حکومت بنانے کا حق حاصل ہو گا۔