متنازع مراسلہ: تفتیش پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے متنازع مراسلے کی تفتیش کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے سپرد کردیا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی تفتیش کے بعد نتیجہ خیز سفارشات دے گی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی کمانڈر مائک مولن کو یہ مراسلہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد بزنس مین منصور اعجاز نے بھیجا اور ان کا دعویٰ ہے کہ ایسا انہوں نے امریکہ میں اس وقت کے پاکستانی سفیر حسین حقانی کے کہنے پر کیا ہے۔