نواز کی درخواست سماعت کے لیے منظور

سپریم کورٹ میں امریکی حکام کو لکھے گئے متنازع خط کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

یہ درخواست پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ اس درخواست میں صدر، وفاق، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، حسین حقانی اور منصور اعجاز کو فریق بنایا گیا ہے۔

ابتدائی سماعت کے لیے بینج کی تشکیل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔