سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کی منظوری

ایران میں پاسدارانِ انقلاب نے برطانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کے فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔

اس فیصلے کو کل ایرانی پارلیمان نے بھی منظور کیا تھا یہ فیصلہ برطانیہ کی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں لیا گیا ہے۔ تاہم کونسل کی منظوری کے بعد اب حکومت اس فیصلے کو عمل میں لائے گی جس میں تہران میں موجود برطانوی سفیر کو ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔

برطانیہ نے اس فیصلے کواشتعال انگیز اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا سخت جواب دیں گے۔