امریکہ کو خط بھیج دیا ہے: گیلانی

پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف آفس کی جانب سے امریکہ کو خط بھیج دیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ گیارہ دسمبر تک شمسی ایئر بیس کو خالی کردیا جائے۔

دبئی کے قومی دن کے موقع پر کراچی میں جاری نمائش کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں بھی استحکام ہو مگر افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوگی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔