امریکہ: ایران پر مزید پابندیوں کا بل منظور

امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے۔

امریکی سینیٹ نے ترمیمی بل کی منظوری دی جس کے تحت بین الاقوامی کمپنیوں پر ایران کے مرکزی بینک سے کسی قسم کا کاروبار کرنے کی ممانعت ہو گی۔

اس پابندی کا مقصد ایران کو تیل سے ہونے والی آمدنی کو ہدف بنانا ہے۔