انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کے رکن مستعفی

انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کے طویل عرصے سے رکن اور فٹ بال کے عالمی ادارے کے سابق سربراہ زوآؤ ایوالانج نے آئی او سی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے یہ استعفٰی اپنے خلاف ایک شکایت کی سماعت سے چند روز قبل دیا ہے۔

پچانوے سالہ زوآؤ ایوالانج سنہ انیس سو چوہتر سے سنہ انیس سو اٹھانوے تک فیفا کے سربراہ رہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ فیفا کی سربراہی کے دوران بدعنوانی میں ملوث رہے۔

توقع کی جا رہی تھی کہ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں آئی او سی ایوالانج کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرے گی۔ لیکن چونکہ اب انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے تو شاید ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا جائے۔