یورو زون ممالک منفی واچ لسٹ پر

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پوئرز نے یورو زون کے تمام ممالک کو منفی واچ لسٹ میں شامل کرکے انہیں خبردار کیا ہے کہ ان کی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے جرمنی اور فرانس سمیت یورو زون کے تمام ممالک کو منفی کریڈٹ واچ کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اگلے مرحلے میں ان کی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کے کم ہونے کی وجہ سے ان ممالک کو کم شرح سود پر قرضہ نہیں مل سکےگا۔

جرمن چانسلر اینگلا مرکل اور فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی وارننگ کےجواب میں ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان کی مجوزہ اصلاحات سے یورپ کی معیشت بہتر ہوگی۔ -