مصر: مذہبی جماعتوں کی اکثریت

مصر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق اخوان المسلمین پارلیمنٹ کی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ اخوان المسلمین کے بعد سخت گیر اسلامی جماعت دوسری بڑی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ اخوان المسلمین اور سلافسٹ کےطور پر جانی جانے والی اسلامی جماعت کے منتخب ممبران کی تعداد پارلیمنٹ کی مجموعی تعداد کا نصف سے قدرے زیادہ ہونےامکانات روشن ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دونوں اسلامی جماعتیں متحد ہو کر پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت منوائیں گی یا نہیں ۔مصر میں پارلیمانی انتخابات کے ابھی دو مرحلے باقی ہیں۔ اگلے مرحلے کے انتخابات جنوری میں ہونا طے پائے ہیں۔