لیبیا: باغیوں کے خلاف مظاہرہ

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہزاروں افراد کرنل معمر قذافی کے خلاف لڑنے والے باغیوں سے اسلحہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ہزاروں مرد، عورتیں اور بچے طرابلس کے شہدا چوک میں اکھٹے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ملیشیا سے اسلحہ واپس لیا جائے۔

کرنل معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد لیبیا کے کئی حصوں پرملیشیا کا راج ہے ا ور انہوں نے کئی علاقوں کو بانٹھ رکھا ہے ۔

معمر قذافی کی فوجوں کی شکست کے بعد ملیشیا کئی بار ایک دوسرے سے بھی نبرد آزما ہو چکی ہیں۔

گزشتہ منگل کو لیبیا کی عبوری حکومت نے ملیشیا کو دارالحکومت طرابلس کو خالی کرنے کےلیےدو ہفتوں کی مہلت دی تھی۔