یمن میں قومی حکومت کا قیام

یمن میں تین عشروں سے اقتدار پر براجمان عبداللہ صالح کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد نائب صدر نے قومی حکومت تشکیل دے دی ہے۔

عبداللہ صالح نے کئی ماہ کے احتجاج کے بعد ایک معاہدے کے تحت اقتدار اپنے نائب صدر کے حوالے کر دیا ہے۔ قومی حکومت کی تشکیل معاہدے کے تحت ہوئی ہے۔

پینتیس ارکان پر مشتمل کابینہ کی سربراہی محمد بسندوا کریں گے ۔ کابینہ کے عہدے عبداللہ صالح کی جماعت کانگریس پارٹی اور حزب مخالف میں بانٹے گئے ہیں۔

مسٹر بسندوا کانگریس پارٹی کے سابق ممبر ہیں اور وہ عبد اللہ صالح کی حکومت کے دوران کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ یمن میں کئی ماہ سے جاری احتجاج کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یمن میں انتخابات اکیس فروری کو ہوں گے۔