صومالیہ میں اقوامِ متحدہ کا دفتر قائم

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا دفتر کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے صومالیہ منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے دورے کے دوران کہی۔ صومالیہ کے لیے اقوامِ متحدہ کا دفتر اب تک کینیا سے کام کررہا تھا۔

انہوں نے صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب سے اپیل کی ہے کہ وہ شدت پسندی ترک کر کے امن کے قیام میں مدد کرے۔