کراچی یونیورسٹی کے قریب دھماکہ

کراچی میں پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ضلع شرقی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جامعہ کراچی کے گیٹ نمبر دو کے قریاب اس جگہ ہوا ہے جہاں شیخ زید سینٹر واقع ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکہ رینجرز کی گاڑی پر اسی نوعیت کا حملہ ہوسکتا ہے جیسا گزشتہ روز اسی علاقے میں محض ایک کلو میٹر دور کیا گیا تھا۔

تاہم رینجرز کے ترجمان میجر سبطین رضوی نے نے بی بی سی کو بتایا کہ حکام علاقے میں پہنچے ہیں مگر کسی اہلکار کے ہلاک یا زخمی کوئی اطلاع نہیں ملی۔