فرانس کے سابق صدر ژاک شراک مجرم قرار

فرانس کے سابق صدر ژاک شراک کو طویل عرصے سے جاری مقدمے کے بعد کرپشن کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

ان پر الزام تھا کہ جب وہ پیرس کے میئر تھے تو اس وقت انہوں نے اپنی پارٹی کے ارکان کے لیے جعلی ملازمتیں پیدا کیں اور اس طرح وہ غبن اور اعتماد شکنی کے مرتکب ہوئے۔

مسٹر شراک کو دو سال کی معطل شدہ سزا سنائی گئی ہے۔