روس کی شام کے بارے میں قرارداد

روس نے اقوام متحدہ میں شام کی صورت حال کے بارے میں ایک نئی قرارداد کا مسودہ پیش کر کے مغربی ملکوں کو حیران کر دیا ہے۔

مغربی ممالک گزشتہ کئی ماہ سے شام کی صورت حال کے بارے میں ایک قرارداد منظور کروانے کی کوشش میں تھے لیکن انھیں روس کی طرف سے اس قرارداد کے ویٹو کیے جانے کا خطرہ تھا۔

مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ روس کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد کے مندرجات پر مذاکرات کریں گے۔ روس کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد میں شام کی حکومت اور مخالفین کو ایک ہی سطح پر رکھ گیا ہے۔

مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ شام میں اس سال مارچ سے جاری پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کی ذمہ داری بنیادی طور پر حکومت ہر عائد ہوتی ہے۔

.