اورکزئی ایجنسی: سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں کم سے کم ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

جوابی کاروائی میں اکیس شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

پشاور میں فرنٹیر کور کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی صبح اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے خادیزئی میں مسلح شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز نے کی ایک چیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔