دوہری شہریت: ’انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے‘

پاکستان الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق اگلے سال ہونے والے سینیٹ الیکشن سے ہو گا۔

کمیشن نے مزید کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے شہریت کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرانا ہو گا۔