شمالی کوریا، کم جونگ ال کو خراجِ عقیدت

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال کی رحلت کے بعد ملک میں سوگ منایا جا رہا ہے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال سنیچر کو انہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

انہیں اٹھائیس دسمبر کو سپردِ خاک کیا جائے گا۔ مقامی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ اپنے محبوب رہنماء کے گزر جانے پر غمزدہ اور اشکبار ہیں۔

ملک میں گیارہ روزہ سوگ منایا جا رہا ہے اور ملک کے تمام فوجی اڈوں، کارخانوں، کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این کے مطابق کم جونگ ال کی آخری رسومات اٹھائیس دسمبر کو ادا کی جائیں گی اور ان کے بیٹے اور وارث کم جونگ آن اختتامی رسومات کی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اسی بارے میں