بھارت:حراست میں یومیہ چار سے زیادہ اموات

بھارت میں سرکاری انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پولیس کی حراست یا عدالتی تحویل میں ملک بھر میں پندرہ سو چوہتر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر روز چار سے زیادہ افراد پولیس کی حراست یا عدالتی تحویل میں مارے جاتے ہیں۔

بھارت میں انسانی حقوق کا ادارہ ’نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن‘ این ایچ آر سی حراست میں ہونے والی اموات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ اور یہ اعداد و شمار اپریل دو ہزار دس سے مارچ دو ہزار گيارہ کے درمیان کے ہیں۔

پارلیمان میں اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں یہ اعداد و شمار وزارت داخلہ نے پیش کیے ہیں۔