پاک، چین: کرنسی کے تبادلے سمیت چھ معاہدے

پاکستان اور چین نے تجارت میں اضافے اور معاشی تعاون میں اضافے کے لیے کرنسی کے تبادلے سمیت چھ مختلف دو طرفہ معاہدے کیے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق معاہدوں کی مالیت ستر کروڑ امریکی ڈالر ہے اور جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ان معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم گیلانی اور چین کے سٹیٹ قونصلر بھی موجود تھے۔