سلالہ حملہ: معلومات پاکستانی فوج سے شیئر نہیں کی گئیں

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس آپریشن کی معلومات پاکستان فوج کے سرحدی رابطہ افسران کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی تھی کیونکہ ان کو ڈر تھا کہ یہ معلومات لیک کر دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق چھبیس نومبر کو امریکی فوج کا سرحدی علاقے میں آپریشن کی معلومات سرکاری طور پر اتحادی فوج کے سرحدی رابطہ دفتر کو فراہم نہیں کی گئی تھیں۔