’رپورٹ جنرل کیانی کو پیش کردی گئی‘

امریکی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں تعینات امریکی افسر نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی رپورٹ پاکستانی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو پیش کی تھی۔

یہ بات امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان کیپٹن جان کربی نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتائی۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ یہ رپورٹ جنرل کیانی کو اتوار کے روز اس لیے دی گئی تاکہ ان کو اس رپورٹ کے بارے میں علم ہو جب یہ رپورٹ منظرِ عام پر لائی جائے۔