روس: انتخابی نتائج پر نظرِثانی مسترد

روسی وزیرِاعظم ولادیمیر پوتین نے حالیہ انتخابات کے متنازع نتائج پر نطرِثانی کے مطالبے کو برطرف کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کی کوئی واضح سمت نہیں ہے۔

وہ اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب چار دسمبر کو ہونے والی پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سنیچر کے روز مظاہرے ہوئے۔

وزیرِاعظم مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اہم امیدوار ہیں۔