جنوبی سوڈان: قصبے پرجنگجوؤں کا حملہ

جنوبی سوڈان میں فوج کے ترجمان کا کہنا ہےکہ نویر قبیلے کے چھ ہزار جنگجوؤں نے پائیبر نامی قصبے پر حملہ کر دیا ہے۔ یہ قصبہ مورلی نامی قبیلے کا گڑھ منانا جاتا ہے۔

فوجی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک ہسپتال اور قصبے میں کئی مقامات پر آگ لگا دی گئی ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب ریاستی گورنر اور جنوبی سوڈان کے نائب صدر ان قبائل کے درمیان صلح کی کوشش کرہے تھے۔

جمعے کے روز اقوامِ متحدہ نے پائبر میں مزید جنگی فوج تعینات کئے تھے لیکن اطلاعات ہیں کہ وہاں صرف آٹھ سو فوجی اہلکار قصبے کی حفاظت کر رہے ہیں۔ کشیدگی کے باعث ہزاروں لوگ علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔