بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔

شمالی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنیچر کو افغان سرحد سے متصل علاقہ دتہ خیل سے میرانشاہ جانے والے قافلے میں شامل گاڑی بویا کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔

حکام کے مطابق اس دھماکے کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میرانشاہ شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔