میزائل کا تجربہ نہیں کیا:ایران

ایران نے ان اطلاعات کو رد کر دیا ہے کہ اس نے خلیج میں فوجی مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے ایک سینیئر کمانڈر نے ایرانی پریس ٹی وی کو بتایا کہ ’میزائل داغنے کی مشقیں آنے والے دنوں میں کی جائیں گی‘۔

اس سے قبل ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نے اس تجربے کی خبر دی تھی۔

ایران نےگزشتہ ہفتے سے بحری مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ مشقیں بین الاقوامی پانیوں میں آبنائے ہرمز کے مشرق میں ہورہی ہیں اور دس دن تک جاری رہیں گی۔

اسی بارے میں