پاکستان کی جزوی امداد رک گئی

امریکی صدر براک اوباما نے اس نئے دفاعی بِل پر دستخط کر دیے ہیں جس کی ایک شق کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امداد میں سے ستّر کروڑ ڈالر کی رقم روک لی جائے گی۔

چھ سو باسٹھ ارب ڈالر کا ’ڈیفینس آتھرائزیشن بل‘ امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے تاہم امریکی صدر نے اس پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

صدر اوباما کا خیال تھا کہ کانگریس کے منظور کردہ اِس بِل کے ذریعے، دہشتگروں کے خلاف، انتظامیہ کے اختیارات محدود ہو جائیں گے۔

بِل پر دستخط کرتے ہوئے صدر اوباما نے اپنے تحفظات بھی درج کیے اور کہا کہ انہوں نے صرف اس لیے دستخط کیے، تاکہ امریکی فوج کے جنگی آپریشن متاثر نہ ہوں۔

اسی بِل کے تحت، پاکستان کے لیے، ستر کروڑ ڈالر کی امداد، اب اس چیز سے مشروط ہو چکی ہے کہ پاکستان، آئی ای ڈی، یا دیسی ساختہ بموں سے نمٹنے کی حکمتِ عملی کا اعلان کرے۔

اسی بارے میں