ترکی، فوج کے سابق سربراہ حراست میں

ترکی کی فوج کے سابق سربراہ کو حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جنرل الکر باشبو سنہ دو ہزار دس میں ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ سب سے بڑے عہدے کے فوجی افسر ہیں جن کو حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسغاثہ کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار تین میں وزیر اعظم طیئب اردوان کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تھی۔