خیبر ایجنسی، ڈاکٹر کی لاش برآمد

قبائلی علاقے خیبر ایحنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکٹر کی لاش ملی ہے جنہیں سر پرگولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کو ایک ماہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے پشاور کے علقے حیات آباد سے اغواء کیا تھا۔

خیبر ایجنسی کے ایک پولیٹکل اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کی صبح تحصیل جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار میں ایک نالے کے قریب سے ڈاکٹر سید جمال شاہ کی لاش ملی ہے۔ ان کا تعلق شیعہ مسلک سے بتایا جاتا ہے۔