فوجی استغاثہ کے وکیل نےگولی مار لی

پولینڈ کے فوج کے استغاثہ کے وکیل نے اپنے دفتر میں اپنے سر پر گولی مار لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کرنل مکولاج نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں سے کہا کہ ’آپ لوگ چلیں جائے، مجھے ذرا وقفہ چاہیئے‘، اور اس کے بعد اپنے آپ کو گولی مار لی۔

کرنل مکلاج 2010 میں پولینڈ کے صدر کو لے کر روس جانے والے طیارے کے تباہ ہونے کے حوالے سے کی جانے والی فوجی تحقیقات کا دفاع کر رہے تھے۔