تربت: ایف سی کے چودہ اہلکار ہلاک

بلوچستان کے علاقے تربت میں بم حملے اور فائرنگ کے واقعہ میں فرنٹئیر کور کے چودہ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچ مزاحمت کاروں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

کوئٹہ سے سات سوکلومیٹر درو تربت کے تحصل بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے زامران کے علاقے میں فرنٹیئرکور کے ایک کانوائے پر بموں سے حملہ کیاہے جس میں ایف سی کے دوآفیسروں سمیت چودہ اہلکار ہلاک اورپندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آخری اطلاع تک سیکورٹی فورسز اور بلوچ مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا

۔