’شام میں عرب ممالک کی فوج کو جانا چاہیے‘

قطر کے امیر نے کہا ہے کہ شام میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے عرب ممالک کو اپنی فوجیں شام بھیجنی چاہیے۔

قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو دیہ گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شام میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے ایک چھوٹی فوج کب جانا چاہیے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایک عرب ملک کے سربراہ نے کھل کر شام میں فوجی مداخلت کی بات کی ہے۔