’وزیر اعظم کے انٹرویو پر بات نہیں ہوئی‘

صدرِ پاکستان کے ترجمان نے تردید کی ہے کہ صدر اور آرمی چیف کی ملاقات میں جنرل کیانی نے وزیر اعظم کے چین کے اخبار کو دیے گئے انٹرویو پر شکوہ کیا ہے۔

صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے صدر سے وزیر اعظم گیلانی کے اس بیان کے بارے میں شکوہ کیا جس میں وزیر اعظم نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی جانب سے مبینہ میمو کے معاملے پر سپریم کورٹ میں حکومت کی منظوری کے بغیر حلفیہ بیانات جمع کرانے کو غیرآئینی فعل قرار دیا تھا۔