اہلکاروں کو ہلاک کیے جانے کی ویڈیو جاری

پاکستان میں طالبان نے پندرہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ہلاک کیے جانے والے اہلکاروں کو پچھلے ماہ ٹانک شہر کے قریب سے چیک پوسٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

ڈھائی منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں اہلکاروں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں اور ان کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔

فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو ان کو بھی موصول ہوئی ہے اور اس ویڈیو میں ہلاک کیے جانے والے افراد سکیورٹی فورسز ہی کے اہلکار ہیں۔

ویڈیو میں ایک طالبان کمانڈر کہہ رہے ہیں کہ بارہ طالبان کی ہلاکت کے بدلے میں ان اہلکاروں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔