’رحمان ملک کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں‘

متنازع میمو کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ رحمان ملک نہ صرف پارلیمانی کمیٹی بلکہ اس عدالتی کمیشن کے کام میں بھی رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اگر رحمان ملک کے پاس عدالتی اختیارات ہیں تو بتایا جائے۔

کمیشن کے مطابق اگر رحمان ملک کے پاس کوئی اخیار ہے یا وہ کمشین کو کوئی بیان دینا چاہتے ہیں تو وہ کمیشن کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔