ٹوجی معاملہ: 122 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

ٹو جی اسپیکٹرم بدعنوانی کے معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ نے ایک سو بائیس کمپنیوں کے لائسنس کو منسوخ کردیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ الگ الگ درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے سنایا ہے۔

ان درخواستوں میں الزام لگائے گئے تھے کہ ٹوجی اسپیکٹرم کے الاٹمنٹ میں وسیع پیمانے پر گھپلا ہوا تھا۔

سرکاری آڈیٹروں نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی نہ کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

تاہم حکومت اسے گھپلہ تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ جو کچھ بھی ہوا وہ پالیسی اور اصولوں کے مطابق ہوا ہے۔