’ایران پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے‘

ایران کے روحانی پیشوا نے خبردار کیا ہے کہ ان کے ملک کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے کسی بھی حملے یا پابندیوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکانے یا اس پر حملہ کرنے سے امریکہ کو ہی نقصان پہنچے گا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب کل ہی اسرائیل کے وزیر دفاع ایہود بارک نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے وقت نکلا جارہا ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا سمیت دوسرے امریکی حکام اس تشویش کا اظہار کرچکے ہیں کہ اسرائیل ممکنہ طور پر ایران پر اچانک حملے کے لیے تیاری کررہا ہے۔

اسی بارے میں